ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔