ایک جماعت دہشتگرد تنظیموں سے بات کرتی ہے، شرجیل میمن
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک جماعت دہشت گرد تنظیموں سے بات کرتی ہے۔جیو نیوز کےپروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ جو دہشت گرد پکڑے گئے انہیں عمران خان حکومت میں معافی دی گئی، یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گرد جہاں نظر آئے انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اور رینجرز کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگیں قومیں لڑتی ہیں۔