رواں سال بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آنے والی ہیں، منظور وسان
کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں سال بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آنے والی ہیں۔اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں عوام کے سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں اور تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں۔