ڈیلٹا ویرینٹ، اسد عمر نے پھرخبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنا اثر دکھا رہا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے ،اسد عمر وائرس سے مریضوں کے اسپتال داخل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ اپنا اثر دکھا رہا ہے، اس وقت اسپتال میں داخلے اور انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی سطح بلند ترین ہے، اسد عمر نےعوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور خود کو ویکیسن لگوائیں۔