اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا .
ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی . ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی .