اذان کے احترام میں شہناز گل نے گانا روک دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شہناز گل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ گلوکارہ نے اذان کے احترام میں گانا روک دیا۔بھارتی پنجاب کی گلوکارہ شہناز گل نے حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی ۔ شہناز کو اسٹیج پربلایا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میزبان نے شہناز سے گانے کی فرمائش کی ابھی شہناز نے گانا شروع ہی کیا تھا کہ اسی دوران اذان شروع ہوگئی ۔اذان کی آواز سنتے ہی شہناز نے گانا روک دیا، اوراحترام کے طور پر سرجھکا دیا۔
اداکارہ کے رویئے کو دیکھتے ہوئے اسٹیج پر موجود دیگر افراد نے بھی خاموشی سے سر جھکا لیے ۔ اور اذان ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔شہناز گل کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے اور ان کی اس ویڈیو کو کئی بار شیئر کیا گیا ہے۔