راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا 18گاڑیوں کا شہانہ سیکیورٹی اسکوارڈ بڑھ گیا .
42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشہانہ سیکورٹی سکوارڈبڑھ گیاغریب ڈیفالٹ ہوگیاہےملک ڈیفالٹ ہونےکےدہناےپرہےساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہےحکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کیتاریخ دہرانہ چاہتےہیں لیکن ناکام ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 26, 2023
انہوں نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہناے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے .
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے1997 کی تاریخ دہرانہ چاہتے ہیں، لیکن ناکام ہوں گے .
اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئے گا، 90روزمیں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کر لے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یا عذاب میں دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جارہا ہے، اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا . گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں .
انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتا دے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے، وزیر داخلہ دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی سکواڈ پرلاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں .