مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو پھانسی دی جائے، عثمان ڈار


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو علامہ اقبال چوک میں پھانسی دی جائے۔کرپشن کے الزامات میں عثمان ڈار اینٹی نے کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ آڈیو میں میرا ذکر کہیں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو کی فرانزک سے قبل وزیرِ اعظم کی آڈیو کال کی فرانزک ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 26 سال اس فرسودہ نظام کے سامنے جہاد کیا ہے، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔