بارش کا قہر، مسافروں سے بھری بس پانی میں بہہ جانے سے ہلاکتیں؛ کمزور دل والے افراد ویڈیو نہ دیکھیں

تلنگانہ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست تلنگانہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مسافروں سے بھری بس پانی میں بہہ جانے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ کاماریڈی اور سدی پیٹ علاقوں کو جوڑنے والے پل سے بس پھسل کر ندی میں جاگری اور پانی کا بہاؤ اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ بس میں اس حادثے کے وقت 29 مسافر سوار تھے۔

اس حادثے کے دوران مقامی افراد کچھ مسافروں کو بچانے میں کامیاب بھی ہوئے۔