عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا، پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکن تیاری شروع کر دیں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔


سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی تھی۔الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔