ہمارے بیڈ روم میں آجاؤ! سیف نے فوٹو گرافرز کو ایسا کیوں کہا؟ جانئیے
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ روز فوٹو گرافرز اور کیمرا مینز سے اپنے بیڈ روم میں آنے کو کہا ، جس کی وضاحت انہوں نے کردی۔
اس بیان کے حوالے سے سیف علی خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کے واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے نکالنے کی باتیں غلط ہیں کیونکہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے اور نہ ہی میں فوٹوگرفراز کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ فوٹوگرافر ہماری نجی پراپرٹی میں گیٹ سے داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ کے پاس سے گزر کر ہم پر ہلہ بولا، 20 فوٹوگرافرز نے کیمرے اوراس کی لائٹس ہماری آنکھوں پر لگانا شروع کردیں، کیا ایسا کرنا ان کا حق تھا؟ یہ غلط رویہ ہے اور سب کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز سیف علی خان اپنی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے فوٹوگرافرز اور کیمرامینز کے رویے سے چڑ گئے تھے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو فوٹوگرافرز نے انہیں روکتے ہوئے تصاویر لینا شروع کردیں جس پر بالی ووڈ اداکار نے کہا تھاکہ ایک کام کریں ہمارے بیڈروم میں آجائیں۔