سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز سے فتح چھین لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یاسر خان 5، وِل سمیڈ 0، سرفراز احمد 3، محمد نواز 52، افتخار احمد 2،نجیب اللہ زردان 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

جبکہ عمر اکمل 43 اور اوڈین سمتھ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیتنے کے لئے180 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے 2 اوررومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گربز 0، ایلکس ہیلز12، کولن منرو 63، شاداب خان 8، مبصر خان 5، آصف علی 6، اعظم خان 35، حسن علی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوور میں سکور پورا کر لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمید آصف نے 3، محمد نواز نے دو جبکہ نسیم شاہ، نوین الحق اور افتخاراحمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔