کیلے کے چھلکے کے حیران کن فوائد

لاہور(قدرت روزنامہ)دوسرے پھلوں کے چھلکوں کی طرح کیلے کا چھلکا بھی بیکار سمجھا جاتا تھا . لیکن کیلے کے چھلکے میں بے شمار فوائد ہیں جو اب تک نامعلوم تھے .

کیلے کے چھلکے میں جراثیم کش اور اینٹی الرجی خصوصیات موجود ہوتی ہیں . کیلے کے چھلکوں کے کچھ

حیران کن فوائد . جلد پر خارش اور ریش سے نجات حاصل کرنے کے لئے بھی کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاسکتا ہے . روزانہ رات کو چہرے پر کیلے کا چھلکا ملنے سے چہرے کی جلد پر حساسیت اور جلن ختم ہوجائے گی . پوٹاشیئم دانتوں کی سفیدی کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے . کیلے کے چھلکے کو دو منٹ تک دانتوں پر ملیں اور دس منٹ بعد دانت برش کر لیں . جلد پر بد نما مسے ختم کرنے کے لیئے کیلے کا چھلکا استعمال کریں . صرف مسوں پر چھلکے کا اندرونی حصہ مل کر پٹی سے ڈھک دیں . دیگر جلدی امراض جیسے داد اور چنبل کا علاج بھی کیلے کے چھلکے سے ممکن ہے . چند دنوں تک کیلے کے چھلکے کا مساج کرنے سے جلد پر خارش اور سرخی مکمل طور پر ختم ہوجائے گی . سر کے درد میں آرام حاصل کرنے کے لئے کیلے کے چھلکے کو گردن اور ماتھے پر کچھ دیر رکھیں . کیلے کے چھلکے کا مساج کرنے سے بواسیر کا علاج بھی ممکن ہے .

. .

متعلقہ خبریں