پنجاب

پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر بیسیوں شرمناک کیسز بنا دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کیسز کا مقصد ہمیں سیاست سے سائیڈ لائن کرنا ہے، کل عمران خان لاہور میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کی قیادت کریں گے۔فواد چوہدری نے اپنے کیسز میں عدالت سے ضمانت لینے کا اعلان بھی کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ شاہ محمود قریشی اور مجھے ایک اور ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔


فواد چوہدری نے لکھا کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کرائے جا رہے ہیں جن کا مقصد پاکستان میں سیاست کا گلا گھونٹ کر برما اور نارتھ کوریا جیسا نظام بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں