پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت پنجاب میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، سیکریٹری فوڈ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔