ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی
کراچی(قدرت روزنامہ)مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام میں 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 153 روپے ہو گئی ہے۔تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمددوسری جانب چاندی کے دام 2140 روپے فی تولہ اور 1834 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کمی کے بعد قیمت ایک ہزار 834 ڈالر ہوگئی۔