اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،بلوچستان پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ لیکر ایک اور پولیس ٹیم لاہور کیلئے روانہ ہو گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ سے لاہور روانہ ہو ئی ہے،عمران خان کیخلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،اس سے پہلے اسلام آباد پولیس بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر زمان پارک آئی تھی .


یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھ پر اب تک 76 مقدمات ہو چکے ہیں جن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے . مجھے دہشتگردی،توہینِ مذہب اور بغاوت کے مقدمات میں شامل کیا گیا،بغاوت کے مقدمے میں کسی افسر کا نام ہے اور نہ ہی کسی ادارے کی شناخت ظاہرکی گئی .
انکا کہنا تھا کہ جب ذہانت،اخلاقیات اور اقدار سے محروم ٹولہ کسی قوم پر مجرم مسلط کرتا ہے تو اسی قسم کے ہتھکنڈے دیکھنے کو ملتے ہیں .

جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہوں گے لیکن ہمیں گرفتاری کی جلدی نہیں،عمران خان بزدل آدمی ہے گرفتاری سے ڈرتا ہے،وہ نواز شریف سے تھوڑی ہمت مانگ لیں . انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ایک لمحہ بھی سیاست نہیں کی . سابق وزیراعظم نے اپنی سیاست پرویز مشرف سے شروع کی،عمران خان نے ایک ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے،وہ بھول جاتے ہیں کہ ان کے سیدھے یا الٹے پاؤں پرپلستر ہے .
انکا کہنا تھا کہ عدالت میں عمران خان کے وکیل کے پاس وکالت نامہ نہیں تھا،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور اگر عدالت حکم دیتی ہے تو گرفتاری ہونی چاہیے . وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کب تک ایسے چھپ سکتے ہیں،سیاست دان تو ٹی وی پر نہیں روتے وہ تو عدالت میں پیشی دیتے ہیں،75 سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیشی سے انکار نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں