مائرہ خان موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں؟ اداکارہ نے بتادیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 مرتبہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا ‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پاؤں پر کوئی چیز کاٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انہیں ایک مقامی خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا ‘۔
مائرہ خان نے کہا کہ ’ اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ میں مرنے والی ہوں اور یہ میرا آخری وقت چل رہا ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ ’ جب میں سوات سے واپس آرہی تھی تو دوسری مرتبہ ایک اور خطرناک واقعہ پیش آیا، واپسی میں پہاڑی اور کھائی کے درمیانی راستے میں ان کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے اور گاڑی پہاڑی پر چڑھانی پڑی ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ پہاڑی پر سے گاڑی پلٹتی ہوئی نیچے آئی اور تب انہیں دوسری مرتبہ محسوس ہوا کہ وہ مر چکی ہیں ‘۔