عمران خان اس لیے گرفتاری نہیں دیتے کہ بلڈ ٹیسٹ ہوگا: مریم نواز


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران خان اس لیے گرفتاری نہیں دیتے کہ بلڈ ٹیسٹ ہوگا۔ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے جس کارکن کی جان گئی اس کے بزرگ والد کو عمران خان نے زمان پارک بلایا جہاں خود بادشاہ کی طرح بیٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر (ن) لیگ ہے ، وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے۔