لاہور میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم ریلی؛ عمران خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک نکلنے والی ’’انتخابی مہم ریلی‘‘ جاری ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی جانب سے خطاب کے دوران اہم اعلان متوقع ہے۔
پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی مہم داتا دربار سے دوبارہ زمان پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کیلیے نکل روانہ ہوچکے ہیں۔
عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے نکل پڑے#ImranKhanRally pic.twitter.com/IA1CU5Y5xv
— PTI (@PTIofficial) March 13, 2023
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکا کو پیدل ہی مہم میں شرکت پر زور دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ریلی کے مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو محدود کردیا ہے۔ علاوہ ازیں گڑھی شاہو چوک، ریلوے اسٹیشن شروع کے بڑے پوائنٹس قرار دیے گئے ہیں۔
چیئرمین عمران خان اب سے کچھ ہی دیر میں زمان پارک سے ریلی کی قیادت کے لیے روانہ ہونگے۔
انتظامیہ نے ریلی کے روٹ کے علاوہ ملحقہ سڑکوں پر کنٹینر لگا دئیے ہیں۔ تمام کارکن پیدل ریلی میں شامل ہوں۔#ImranKhanRally pic.twitter.com/pJSFDS4E8j
— PTI (@PTIofficial) March 13, 2023
اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ریلی میں شریک شرکا کے حوالے سے کہا کہ ’اس وقت لاہور میں ریلی کے مناظر دیکھیں اور سمجھیں عمران خان کو روکنا عوامی فیض و غصب کو دعت دینے کے مترادف ہے، لوگوں کے آگے احمق کھڑے ہوتے ہیں عقلمند عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
اس وقت لاہور میں ریلی کے مناظر دیکھیں اور سمجھیں عمران خان کو روکنا عوامی فیض وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، لوگوں کے آگے احمق کھڑے ہوتے ہیں عقلمند عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 13, 2023
بعدازاں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر دوران خطاب ایک اہم اعلان کریں گے۔
زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر چیئرمین عمران خان قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کریں گے۔ @SMQureshiPTI
#ImranKhanRally pic.twitter.com/TtOixPA6os— PTI (@PTIofficial) March 13, 2023
خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔