پنجاب

عمران کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے متبادل انتظام کردیا۔سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی صورت میں6رکنی ایمرجنسی کمیٹی بنائی گئی ہے جو پارٹی کے معاملات دیکھے گی، عمران خان نے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ایمرجنسی کمیٹی میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری ‘مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں