جو بندے لے کر نہیں پہنچا اسے ٹکٹ نہیں ملے گا، یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ آڈیومیں یاسمین راشد اور اعجازشاہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔
یاسمین راشد مبینہ طور پر اعجازشاہ سے کہہ رہی ہیں کہ عمران خان نے کہا ہے کہ سارے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی بندے لے کے پہنچیں۔ جو نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا۔ خان صاحب نے یہ بات ڈائرکٹ کہی ہے۔


اس پرمبینہ طور پر اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں سب کو فون کر رہا ہوں۔ یاسمین راشد نے مبینہ طورپر کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری طرف سے یہ پیغام سب کو پہنچا دیں۔
دوسری جانب یاسمین راشد نے اعجازشاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی تصدیق کردی۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کی صدر ہوں کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاوں گی۔ ہمارے لوگ 23 گھنٹے سے سڑکوں پر ہیں۔ ان پر شیلنگ اور تشدد کیا جا رہا ہے۔ آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں کی۔