روپے کی بے قدری ،ڈالر کی اُڑان نے سرمایہ کاروں کو حیران کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جس کے بعد روپے کی بے قدری جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 283 روپے میں جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 285 روپے ہے۔