ریما خان کو اپنے شوہر پر فخر کیوں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول ترین فلم اسٹار ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ رہے ہیں، اس پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں شوہر کی ہمت ، جذبے اور قربانیوں پر فخر ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے اپنے شوہر کی ایک سیلفی شیئر کی جس میں انہیں طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ریما خان نے تصویر کےکیپشن میں لکھا کہ ’ میرے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب اپنی امریکی ٹیم کے ہمراہ قطر جا رہے ہیں، وہ دوحہ میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کریں گے۔ ‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے ان کی ہمت، کام اور قربانی پر فخر ہے، میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ ان کا سفر محفوظ اور کامیاب رہے۔‘
واضح رہے کہ ریما خان نےاپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1990میں کیا تھا اور اس دوران انہوں نے 200 سے زائد مقبول ترین فلموں میں کام کیا، ریما خان نے بہت سی لالی ووڈ فلموں میں بطور ہدایتکارہ بھی کام کیا۔
90 کی دہائی میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے نومبر 2011 میں امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں 24 مارچ 2015 کو بیٹے علی کی پیدائش ہوئی۔