پیمرا نے آج ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو، ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے بھی جلوس اور ریلی کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد ہے۔پابندی پیمرا ایکٹ کی سیکشن 26 اے کے تحت عائد کی گئی۔