آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کے گھر سے توپ برآمد ہوئی، فواد چوہدری
لاہور (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ،ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔
عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے اینٹی ائیر کرافٹ اور کوکین، چرس اور پٹرول بم برآمد۔۔ ٹینک اور توپیں عمران خان ساتھ لے گئے تھے۔۔۔ IG Punjab کی متوقع پریس کانفرنس
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023
انہوں نے اپنے ایک بیان میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کہا کہ آئی جی کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سےکوکین، چرس اورپیٹرول بم برآمد ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی ہے ۔
زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئ ہے ، بسکٹ تک نہیں چھوڑے ملازمتیں کی جیبوں سے پانچ سو ہزار گھڑیاں سب لے گئے ہیں، یہ ہے سرچ وارنٹ مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023