رنبیر کپور نے عرفی کے بے باک ڈریسنگ سینس کے بارے میں ایسا کیا کہا؟ کرینہ حیران


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے شو میں بے باک اور متنازعہ ماڈل عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا۔عرفی جاوید جو اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے مشہور ہیں ، ان کے بارے میں ایک بار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ عرفی جاوید فیشن آئی کون ہیں۔
حال ہی میں کرینہ کپور کے شو میں رنویر سنگھ کی اس بات اختلاف کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں بالکل بھی عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں مانتا ، وہ فیشن میں ایک برا ٹیسٹ رکھتی ہیں۔رنویر سنگھ نے کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے بولڈ فیشن کے انتخاب کی تعریف کی تھی۔
انہوں نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے رنویر سنگھ کے اس بیان سے اختلاف کیا تھا۔شو کے ایک سیگمنٹ میں کرینہ کپور نے رنبیر کو مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائیں اور ان کی رائے مانگی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mirchi Plus (@mirchiplus)


دلچسپ بات یہ تھی کہ تصاویر میں اداکاراؤں کے چہرے واضح نہیں تھے لیکن رنبیر نے لباس دیکھ کر بالکل صحیح بتایا کہ یہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔
رنبیر نے کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا مداح نہیں ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس دنیا میں ہم اب رہ رہے ہیں ہمارا اپنے آپ سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔