آئین کے نفاذ کیلئے کوشاں، معاشرے میں امن کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا: چیف جسٹس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، معاشرے میں امن کیلئے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندءیال نے کہا ہے کہ ریاست کا وجود ایک ماں کی طرح ہوتا ہے، قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، سچائی اور دیانتداری کا دامن نہیں چھوڑناچاہیے، معاشرے میں امن وسکون کے لیے سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات دور کریں، قومی اداروں کا تحفظ کرنا بھی ہمارا کام ہے، اگر قانون اور عدالت کا احترام نہیں ہو گا تو انتشار ہو گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو اکھٹے ہو کر چلنا چاہیئے، ترقی کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔