کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا: نمائندہ آئی ایم ایف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ایسٹر پیریز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نویں اقتصادی جائزےکو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے، پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ حالیہ دنوں میں پالیسیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پالیسی ایجنڈےکے نفاذ میں معاونت کے لیے خاطر خواہ مالی اعانت یقینی بنایا اولین ترجیح ہے، کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔