ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کرنیوالی کا سر چکرا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مردم شماری کاعمل ملک بھر میں جاری ہے،اس دوران دلچسپ باتیں سامنے آ رہی ہیں، ایک خاتون ورکر کی ایک دلچسپ آڈیو منظر عام پر آئی ہے۔مردم شماری کے عمل میں مصروف یہ خاتون سرائیکی میں اپنے آفیسر کو پیغام دے رہی ہیں اور سلام کرنے کے بعد کہتی ہے کہ میں اس وقت ایک گھر کے باہر موجود ہوں جس کا مردم شماری نمبر 0229 ہے، اس شخص کا نام غلام قادر ہے۔
سرائیکی میں گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کی تین بیویاں ہیں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں، اس نے مزید کہا کہ آگے سے ان کے بچوں کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔
اس خاتون کا کہناتھا کہ اتنے افراد کا سن کر میرا تو سر چکرا گیا ہے، ان کے اندراج کے لئے پورا دن لگے گا، اس لئے مجھ سے کوئی شکایت نہ کیجئے گا۔