شاہد آفریدی کی مداح کو بھارتی جھنڈے پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل


قطر (قدرت روزنامہ)قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک مداح کو بھارتی ترنگے پر آٹوگراف دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی سے دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے ایکشن سے بھرپور سیزن کے دوران ایک مداح نے اپنے جھنڈے پر آٹو گراف کی درخواست کی۔
مداح کی خواہش پر آفریدی نے بھارتی جھنڈے پر اپنا آٹوگراف دے دیا۔شاہد آفریدی کے بھارتی جھنڈے پر آٹو گراف دینے کو ناصرف پاکستانی مداح بلکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ جیت لی۔