رہنما اہلسنت و الجماعت کراچی سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ)اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے . پولیس کے مطابق 55 سالہ سلیم کھتری پر نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں ان کے گھر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا .


سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5 جی میں واقع ایک پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے 4 ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا .
انہوں نے بتایا کہ سلیم کھتری کو 6 گولیاں لگی ہیں . سلیم کھتری کو قاتلانہ حملے کے فوری بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی .
ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے .

. .

متعلقہ خبریں