رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جس کے مطابق اسکولز کے اوقات کار صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کے روز صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک اسکولز میں تدریسی عمل ہوگا۔ دوہرے اوقات میں چلنے والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 11:45 سے 2:45 تک ہونگے۔