بلوچستان: مغربی ہواؤں کے سسٹم سے آج تیز بارش، ژالہ باری متوقع
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے سسٹم سے آج تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبی، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، چمن، پشین، جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار اور آواران میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ کیچ، پنجگور اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی، شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔