سنیتا مارشل نے لیڈی پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ سنیتا مارشل نے لیڈی پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا .

سنیتا مارشل ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، ان کے حالیہ ڈراموں خدا اور محبت 3 ، پنجرا اور اولاد کو ناظرین نے بہت سراہا جبکہ میرا سائیں میں بھی ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا .

حال ہی میں سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں کس قسم کے کردار ادا کرنا چاہیں گی .

سنیتا مارشل نے کہا کہ انہیں کسی بھی پروفیشنل ایتھلیٹ کا کردار ادا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا . اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں ایک لیڈی پولیس آفیسر کا کردار کرنا چاہوں گی اور یہی وہ کردار ہے جو میں واقعی ہی ادا کرنا چاہتی ہوں . مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں بہت پسند کئے جاتے ہیں اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے . امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا پاکستان میں نئے اداکاروں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں