پاکپتن: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد قتل، بچی زخمی
پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں بڑی راکھ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے7 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شواہد جمع کر کے ملزم کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق سرور نامی ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے 2 بھائیوں افتخار اور شیرباز کے علاوہ 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد ،35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی کو قتل کردیا۔ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال سمیت فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر کےملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔