راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا . لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے .
اظہر مشوانی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں درج ہو چکا ہے .
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں جواب جمع کرانیکا کوئی نوٹس ہی نہیں ملا . عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو جواب سمیت 31 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا .