ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، راناثنااللہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کی آئے روز ضمانتیں ہو رہی ہیں، ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترا م ضروری ہے، آج جوصورتحال ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قانون ابھی حرکت میں نہیں آیا اور ان کا احتساب ضرور ہوگا، کہتے ہیں الیکشن اکھٹے ہونے چاہییں، آئین بھی کہتاہے کہ الیکشن ایک ساتھ ہی ہوں
انہوں نے کہا میں نے عمران خان کےسیاسی وجود کے خاتمے کی بات کی تھی ،عدالت جب بھی طلب کرے گی ہم پیش ہوں گے۔ادھر اے ٹی سی گوجرانوالہ میں رانا ثنا اللہ کے ناقابل وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس 28اپریل تک ملتوی ہوگئی، عدالت نے رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی، اے ٹی سی گوجرانوالہ کا رانا ثنا اللہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے، اے ٹی سی گوجرانوالہ نے رانا ثنا اللہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔