دیا مرزا کو فلم میں بطور ایکسٹرا کیوں کام کرنا پڑا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)مقابلہ حسن میں کامیابی اور پھر فلموں میں اپنا نام بنانے والی دیا مرزا نے کیریئر کی شروعات ایکسٹراز سے کیا جس کی وجہ بھی انہوں نے بتادی۔2000ء میں مس انڈیا ایشیا پیسیفک کا اعزاز جیتنے سے پہلے ایک تامل فلم میں بطور ایکسٹرا کام کیا۔
وہ فلم کے ایک گیت جمبلاکا میں بطور ایکسٹرا نظر آئیں۔ ایک انٹرویو کے دوران دیا مرزا نے اپنے ماضی کا یہ دور یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم میں جو کام کیا لوگ اسے ایکسٹرا کہتے ہیں، مجھے اس کے اتنے پیسے ملے کہ میں نے اس کی مدد سے اپنا پہلا پروفیشنل پورٹ فولیو بنوایا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ گانا راجو سندرام پر فلمایا جارہا تھا اور منک بھی اس کا حصہ تھیں، یہ ایک بہت ہی زبردست تجربہ تھا۔