وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کو مزید اختیارات دے دیئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کو سرچنگ کیلئے نئے اختیارات دے دیا، کوئی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کو سرچنگ سے نہیں روک سکے گا۔
وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، نجی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھا۔
وزرات داخلہ کے حکم نامے کی کاپیاں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو موصول ہو گئیں، خلاف ورزی کرنے والی سکیورٹی کمپنی کے خلاف فوجداری کارروائی کا اختیار بھی پولیس کو دے دیا گیا۔