سعودی وزارتِ حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ عمرہ کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں . سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے .

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ حج نے کہا کہ بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں احتیاط کریں،بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں، رقم نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں . وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں، دھوکے کا شبہ ہو یا فراڈ ہو جائے تو فورا بینک اور مجاز حکام کو مطلع کریں . سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب آنے والے 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم نہ لائیں، سونا، قیمتی پتھر، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا بھی نہ لائیں .

. .

متعلقہ خبریں