تحریک انصاف کے رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ اڑا دی ہے۔ سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔رانا محمد افضل نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور سابق ایم این اے شذرہ منصب سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔