بلوچستان : کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد زخمی ، ٹریفک کا نظام معطل
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان میں موسلادھار بارش سے سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے اور ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے باعث ہوئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی کلومیٹر کے علاقے میں گاڑیاں پھنس گئیں، ریسکیو کیلئے کالز ملنے پر فوری ایکشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبرپختونخوا سے بلوچستان جانیوالی ٹریفک کو محفوظ مقامات پر ہی روک لیا گیا۔
متعلقہ محکموں کی جانب سے علاقے میں سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔