کرکٹر افتخار احمد نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، تصاویر شیئر کر دیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر آل رائونڈر افتخار احمد نے بھی عمرے لی سعادت حاصل کر لی۔افتخار احمد نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف اور آل رائونڈر فہیم اشرف کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر احرام پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر خود خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔افتخار احمد نے لکھا کہ مبارک مہینے میں عمرے کی ادائیگی پر اللّٰہ تعالیٰ کا بہت شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ حارث رئوف اور فہیم اشرف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جبکہ بابر اعظم بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔حارث رئوف اور بابر اعظم نے سعودی عرب سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔