شلپا شیٹھی کو فحاشی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی عدالت نے 2007 میں ایک فلاحی پروگرام کے دوران ہالی ووڈ اداکار کے بوسہ لینے پر شلپا شیٹھی کے خلاف کیس میں بریت کو برقرار رکھتے ہوئے اداکارہ کے خلاف مقدمہ ختم کردیا . بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا تھا جب 2007 میں دارالحکومت میں ایڈز سے آگہی سے متعلق ایک شو میں ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر نے اپنے ساتھ اسٹیج پر کھڑی شلپا شیٹھی کو بانہوں میں دبوچ کر سرعام بوسے لیے تھے .


جس پر بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور اس حرکت کو بھارتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹی کے خلاف فحاشی پھیلانے کے مقدمات درج کرائے تھے .
معاملہ سنگین ہونے کے بعد ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر نے عوام کے جذبات مجروح ہونے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ وہ صرف یہ دکھانا چاہتے تھے کہ بوسہ دینے سے ایڈز کا خطرہ نہیں ہوتا .
جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر کی گرفتاری کا وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آئے اداکار کے خلاف ’سستی شہرت‘ حاصل کرنے کے لیے شکایات درج کی جا رہی ہیں .
البتہ شلپا شیٹھی کے خلاف فحاشی پھیلانے کے کیسز چلتے رہے اور گزشتہ برس مقامی عدالت نے الزامات سے بری بھی کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ اداکارہ کے خلاف الزامات بے بنیاد تھے کیوں کہ ان کی خواہش کے برعکس ایک دوسرے شخص نے بوسہ لیا تھا . اس عدالتی فیصلے کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کی تھی جسے آج ریاستی عدالت نے خارج کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں