شوہر کی تعظیم کا میرے ماڈرن ہونے سے تعلق نہیں، صدف کنول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کا کہنا ہےکہ شوہر کی تعظیم کا میرے ماڈرن ہونے سے کوئی تعلق نہیں ، میں ہمیشہ اپنے شوہر کی خدمت کرتی رہوں گی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و ماڈل کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ لوگ شوہر کے جوتے اٹھانے والے ان کے بیان پر اس لیے برہم ہوئے، کیوں کہ عام افراد کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ صدف کنول ایک خود مختار اور ماڈرن خاتون ہیں، وہ کیسے دوسروں کے کام کر سکتی ہیں؟

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی شوہر سے محبت کا ان کے ماڈرن ہونے سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہمیشہ شوہر کی خدمت کرتی رہیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کے کہنے پر انہیں جوتے بھی اٹھا کر دیتے ہیں۔
ان کی اس بات پرمزید وضاحت دیتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھے ان کے شوہر و اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ بطور شوہر اہلیہ کے کہنے پر انہیں ایک نہیں بلکہ چار بھی جوتے اٹھا کر دیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پچھلے پروگرام میں بھی وہ خاموش رہے تھے مگر اس بار وہ مذکورہ معاملے پر چپ نہیں رہیں گے اور وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں ان کی بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو انہیں اٹھاکر دیں گے۔
شہروز سبزواری کے مطابق بطور شوہر اہلیہ کو جوتے یا کپڑوں سمیت دوسری چیزیں اٹھاکر دینا ان کی ذمہ داری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)


واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں صدف کنول نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ بطور بیوی ہر خاتون کو شوہر کے جوتے بھی اٹھانے چاہیے اور وہ ایسا کرتی ہیں۔
اداکارہ و سپرماڈل نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناتے ہر خاتون کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے شوہر کے کپڑے کہاں ہوتے ہیں، ان کے شوہر کی کیا ضروریات ہیں اور یہ کہ وہ ان ساری چیزوں کا خیال رکھتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)


انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی سماجی روایات اور ثقافات یہ ہیں کہ ایک خاتون کو شادی کرنی ہوتی ہے، ان کا شوہر ہوتا ہے اور بیوی ہونے کے ناتے عورت کو شوہر کے کپڑے بھی استری کرنے ہوتے ہیں تو ان کے جوتے بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔

ان کے اسی بیان پرسوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ بھی ہوگیا تھا اور کئی خواتین نے ان پر سخت تنقید کی تھی۔