زخمی اداکارہ فضا علی کی واقعے سے قبل کار میں جھومتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر

کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ روزشوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ فضا علی کی اس افسوسناک واقعے سے قبل کار میں جھومتے ہوئے ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال میں اداکارہ ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں وہ گاڑی میں سفر کے دوران بھارتی گانے ”کب میں نے یہ سوچا تھا“ پرڈانس کررہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔ فضا علی کے مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی جارہی ہےاورویڈیو کو اب تک 71 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔واضح رہےکہ فضا علی گزشتہ روز گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہوگئی تھیں۔اداکارہ کے گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوگئی تھی۔یاد رہےکہ فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے نیچے گرگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)