نیب نے احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر کیا گیا ، احسن اقبال کے نیب پر من گھڑت الزامات احتساب عدالت میں نیب کے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔
اعلامیے کے مطابق احسن اقبال کا بیان نیب کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے ، اس سلسلہ میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ، نیب انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ہے ، احسن اقبال کے بیانات زیر سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام کو گمراہ کرنے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ، نیب کسی دھونس دھمکی میں آئے بغیر فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔