عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، جلاؤ گھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کا بیان
لاہور(قدرت روزنامہ) جلاؤ گھیراؤ، ظل شاہ قتل اور پولیس تشدد کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تینوں کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی۔
جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت میں بیان دیا کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تفتیش جوائن کرلی ہے۔
دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ حمیدہ کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ جو ریلیف عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا۔ میرے لیے دونوں برابر ہیں۔