سندھ
کراچی؛ کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، 17 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا برآمد
کراچی(قدرت روزنامہ) کسٹمز انٹیلی جنس کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران 17 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا برآمد کرلی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر انعام وزیر کے مطابق خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں چھاپے مارے گئے اور اس دوران 17.6کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ الیکٹرانک مصنوعات برآمد کی گئیں۔
اسمگل شدہ اشیا کی ترسیل میں استعمال ہونے والے 2 ٹرک بھی ضبط کرلیے گئے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ برآمد شدہ اشیا میں 1185ایل سی ڈیز،ایل ای ڈیز، 5382 پینلز، 75 سی پی یو، 1210ہارڈ ڈرائیوز، 130ریم، 650کی بورڈز، 650کلوگرام کمپیوٹر کی پاور کورڈز شامل ہیں۔کسٹمز انٹیلی جنس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔